ابنا: بنکاک میں رسول اعظم (ص) نامی قرآنی انسٹی ٹیوت کے سربراہ قاسم عسکری نے تھائی لینڈ میں شیعوں کی صورتحال کے بارے میں کہا ہے کہ اس وقت تھائی لینڈ میں چالیس ہزار شیعہ دیگر ادیان کے ساتھ مل جل کر زندگی بسرکررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس سے قبل شیعہ فقط محرم الحرام کے عشرے اور ولادت کے ایام میں اپنی سرگرمیاں انجام دیا کرتے تھے کہ جو انتہائی محدود تھیں لیکن القدس نامی پہلے امام بارگاہ کی تاسیس کے بعد شیعہ دینی علوم کی تعلیم کے لیے ایک سکول کا افتتاح ہوا ہے اور اس وقت آیت اللہ العظمی سیستانی کی نگرانی میں یہ سکول چل رہا ہے اور اکثر لوگ اس سکول سے آشنا ہیں۔
بنکاک کے رسول اعظم(ص) نامی قرآنی انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ کربلا کا ہمارا پہلا سفر ہے اور اس سفر میں میرے ساتھ میرے گھر والے اور دس دیگر شیعہ افراد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حرم امام حسین علیہ السلام کی زیبائی اور ماحول کو دیکھ کر میرے اوپر وجد طاری ہو گیا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ دوبارہ آؤں۔
.......
/169